0
Saturday 27 Mar 2021 16:46

پی ڈی ایم سینیٹ اور ضمنی الیکشن کیلئے تیار نہیں تھی، شہلا رضا

پی ڈی ایم سینیٹ اور ضمنی الیکشن کیلئے تیار نہیں تھی، شہلا رضا
اسلام ٹائمز۔ سندھ کی وزیر برائے ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سینیٹ اور ضمنی الیکشن کے لئے تیار ہی نہیں تھی بلکہ ہمارے کہنے پر الیکشن میں حصہ لیا۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید شہلا رضا نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کُھل کر جماعت اسلامی سے ملاقات کی۔ شہلا رضا نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ نون نے ق لیگ سے سیٹ ایڈجسمینٹ کی لیکن ہم سے مشاورت نہیں کی۔ اُنہوں نے کہا کہ جب سے وزیر بنی ہوں، خواہش تھی خواتین کے لئے کام کروں۔ شہلا رضا کا مزید کہنا تھا کہ دارالامان میں رہنے والی خواتین کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 923765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش