0
Saturday 27 Mar 2021 17:52

گیلانی کے قائد حزبِ اختلاف بننے سے سینیٹ کا وقار بڑھے گا، شازیہ مری

گیلانی کے قائد حزبِ اختلاف بننے سے سینیٹ کا وقار بڑھے گا، شازیہ مری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کے قائد حزبِ اختلاف بننے سے سینیٹ کا وقار بڑھے گا۔ شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سینیٹ میں حزب اختلاف کے ممبران میں اکثریت پیپلز پارٹی کی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ پیپلز پارٹی کا جمہوری اور اخلاقی حق ہے۔

پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں سینیٹ امیدواروں کے لئے سیٹنگ پر ہم نے نہ کوئی الزام لگایا اور نہ تنقید کی۔ شازیہ مری نے کہا کہ سینیٹ میں آزاد گروپ کا حزبِ اختلاف کا حصہ بننا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی فتح ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ میں حزبِ اختلاف ارکان میں اضافہ چیئرمین بلاول بھٹو کی قائدانہ صلاحیت کے باعث ہے۔
خبر کا کوڈ : 923773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش