QR CodeQR Code

نلتر سانحے میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، علامہ صادق جعفری

27 Mar 2021 17:58

ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ علاقے کے امن و امان کے بہت دشمن ہیں جو اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آئیں گے، اسے لوگ ہمیشہ موقع کی تلاش میں ہوتے ہیں، ان فرقہ وارانہ فساد ڈالنے والے اگر راہ راست پر نہ آئیں تو ان پر قانون کی گرفت مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔


اسلام  ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے کہا ہے کہ نلتر میں پیش آنے والا دلخراش واقعہ قابل مذمت ہے، شہر کراچی کی عوام غم کی اس گھڑی میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کے امن و امان کے بہت دشمن ہیں جو اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آئیں گے، اسے لوگ ہمیشہ موقع کی تلاش میں ہوتے ہیں، ان فرقہ وارانہ فساد ڈالنے والے اگر راہ راست پر نہ آئیں تو ان پر قانون کی گرفت مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ امن و امان کے صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے حکومت گلگت بلتستان کو چاہیئے کہ جلد از جلد مجرمان کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں۔


خبر کا کوڈ: 923774

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923774/نلتر-سانحے-میں-ملوث-دہشتگردوں-کو-کیفر-کردار-تک-پہنچایا-جائے-علامہ-صادق-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org