QR CodeQR Code

مدارس کے نئے بورڈ تفریق پیدا کرنے کا اقدام اور قائداعظم کے اصولوں کے منافی ہے، علامہ ریاض نجفی

27 Mar 2021 19:00

وفاق المدارس الشیعہ کے صدر نے 23 مارچ کو لاہور میں مدارس کے اجتماع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وفاق المدارس، جنرل ضیاءالحق کے دور میں قائم کئے گئے تھے۔ اکابر علماء محسنِ ملت علامہ سید صفدر حسین اور اہل سنت عالم مولانا عبدالقیوم ہزاروی و دیگر کا یہی موقف تھا کہ مدارس کی خود مختاری ہر صورت میں برقرار رکھی جائے گی، مگر افسوس اب حالات تنگ کئے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ ریاستِ مدینہ کا نعرہ لگانے والوں نے نئے مدرسہ بورڈ بنا کر مذاہب کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے، جب ریوڑیاں بٹ رہی ہوں تو لینے والے مل ہی جاتے ہیں، پاک فوج قابلِ تعریف اور اس کا کردار قابلِ فخر ہے۔ آئی ایس آئی کی صلاحیت اور مہارت کا سی آئی اے بھی اعتراف کرتی ہے۔ فوج کے مثبت کردار سے انکار نہیں لیکن کبھی وہ اپنے کام کی بجائے دوسرے کام بھی کرتی ہے۔ حکومت اور دیگر اداروں کا نئے بورڈ بنا کر تفریق پیدا کرنے کا اقدام قائداعظم کے اصولوں کے منافی ہے۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے 23 مارچ کو ملک بھر سے مدارس کے اجتماع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وفاق المدارس، جنرل ضیاءالحق کے دور میں قائم کئے گئے تھے۔ اکابر علماء محسنِ ملت علامہ سید صفدر حسین اور اہل سنت عالم مولانا عبدالقیوم ہزاروی و دیگر کا یہی موقف تھا کہ مدارس کی خود مختاری ہر صورت میں برقرار رکھی جائے گی، مگر افسوس اب حالات تنگ کئے جا رہے ہیں، مدارس حکومت سے مالی امداد نہیں لیتے، خود انحصاری کے تحت اپنا نظام چلا رہے ہیں لیکن ان کے اکاونٹ بند کر دیئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 923783

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923783/مدارس-کے-نئے-بورڈ-تفریق-پیدا-کرنے-کا-اقدام-اور-قائداعظم-اصولوں-منافی-ہے-علامہ-ریاض-نجفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org