0
Saturday 27 Mar 2021 20:29

بھارت اور پاکستان کو خفیہ بات چیت سے آگے بڑھکر کھلے مذاکرات کرنے چاہیں، عمر عبداللہ

بھارت اور پاکستان کو خفیہ بات چیت سے آگے بڑھکر کھلے مذاکرات کرنے چاہیں، عمر عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے سنیچر کو بھارت اور پاکستان کے مابین امن کی فضا قائم ہونے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو چاہیئے کہ وہ خفیہ بات چیت کے بعد اب کھلے مذاکرات کی راہ اختیار کریں تاکہ کشمیر سمیت سبھی مسائل حل کئے جاسکیں۔ جنوبی ضلع پلوامہ میں ایک تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ اُن کی پارٹی نے ہمیشہ دو جنوب ایشیائی ممالک کے مابین دوستی کی خواہش رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ بھارت اور پاکستان آپس میں بات کررہے ہیں، لیکن اُنہیں بہت کچھ اور کرنا ہوگا۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ اب بھارت اور پاکستان کو کھلے مذاکرات کی راہ اپنانی چاہیئے تاکہ سبھی مسائل کا حل تلاش کیا جاسکے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ ہم نے خفیہ مذاکرات کے بارے میں سنا، ہماری خواہش ہے کہ اب کھلے مذاکرات ہوں تاکہ جموں کشمیر سمیت سبھی مسائل حل کئے جاسکیں۔ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو انفورسمنٹ دائریکٹوریٹ کے ہاتھوں پوچھ تاچھ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ بھارت کی پالیسیوں سے اختلاف کرنے کی قیمت ہے۔
خبر کا کوڈ : 923787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش