QR CodeQR Code

مغربی بنگال اور آسام میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کا آغاز

27 Mar 2021 20:11

آسام اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں بھی 12 اضلاع کی 47 نشستوں کیلئے پولنگ ہفتہ کی صبح 7 بجے شروع ہوگئی۔ ووٹ ڈالنے کیلئے کووڈ 19 کے تمام پروٹوکول پر عمل کیا جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے ووٹنگ کا آغاز آج صبح ہوگیا۔ ریاست کی کل 294 نشستوں میں سے پہلے مرحلے میں پانچ اضلاع کی 30 اسمبلی نشستوں پر پولنگ ہو رہی ہے۔ ووٹنگ کے لئے سکیورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔ ریاست کے جن پانچ اضلاع کے 30 حلقوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں ان میں پرولیا، مغربی میدنی پور پارٹ ون، بانکورہ پارٹ 1، مشرقی میدنی پور پارٹ 1 اور جھارگرام کے حصے شامل ہیں۔ ادھر آسام اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں بھی 12 اضلاع کی 47 نشستوں کے لئے پولنگ ہفتہ کی صبح 7 بجے شروع ہوگئی۔ ووٹ ڈالنے کے لئے کووڈ 19 کے تمام پروٹوکول پر عمل کیا جارہا ہے۔ آسام اسمبلی انتخابات تین مراحل میں ہوں گے اور پہلے مرحلے کی ووٹنگ آج شروع ہوگئی۔ دریں اثنا چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کے دفتر نے بتایا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر پولنگ کو ایک گھنٹہ کے لئے بڑھا دیا گیاہے۔


خبر کا کوڈ: 923790

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923790/مغربی-بنگال-اور-آسام-میں-اسمبلی-انتخابات-کے-پہلے-مرحلہ-کی-ووٹنگ-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org