0
Saturday 27 Mar 2021 20:29

بھارت میں کورونا کی رفتار تیز، ایک دن میں 62 ہزار سے زائد نئے کیسز ظاہر

بھارت میں کورونا کی رفتار تیز، ایک دن میں 62 ہزار سے زائد نئے کیسز ظاہر
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے کیس ایک بار پھر انتہائی سرعت سے پھیلنا شروع ہوگیا ہے اور یومیہ کیسز کی تعداد میں تیز رفتار اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 62 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 291 مریض اس موذی وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ بھارت کے وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا اور مہلک وائرس کے 59118 نئے معاملات سامنے آئے جس سے یہ تعداد ایک کروڑ 18 لاکھ 46 ہزار 652 ہوگئی ہے۔ اس عرصہ کے دوران 32987 مریض صحتمند ہوئے جس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد اب تک 11264637 ہوچکی ہے۔

بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 25874 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 421066 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں 257 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 160949 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 95.09 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح بڑھ کر 3.55 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.36 فیصد ہے۔ مہاراشٹر سرگرم معاملات میں سرفہرست ہے اور ریاست میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 15397 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 264001 ہوگئی ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 607 سے بڑھ کر 5497 ہوگئے ہیں۔ اب تک 10978 افراد اس وباء سے ہلاک جبکہ 636267 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 923791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش