0
Saturday 27 Mar 2021 22:12

افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد القاعدہ کو دوبارہ قدم جمانے موقع مل جائے گا، امریکی اخبار

افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد القاعدہ کو دوبارہ قدم جمانے موقع مل جائے گا، امریکی اخبار
اسلام ٹائمز۔ جوبائیڈن انتظامیہ کیطرف سے افغانستان سے افواج کے انخلا میں تاخیر اور تعطل کی خبروں کیساتھ امریکی اخبار نے خفیہ اداروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے بعد طالبان قبضہ کرسکتے ہیں۔ اخبار کے مطابق ایک امریکی خفیہ ادارے نے بائیڈن انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجی دستوں کی واپسی کے دو سے تین سالوں کے دوران طالبان پورے ملک پر ممکنہ طور پر قبضہ کرسکتے ہیں۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق اگر امریکا اپنے فوجی دستے افغان جنگ کے فریقین کے مابین اقتدار کی شراکت داری کے معاہدے کے بغیر واپس بلاتا ہے تو طالبان کے قبضے کے بعد القاعدہ کو بھی دوبارہ قدم جمانے موقع مل جائے گا۔ وائٹ ہاؤس نے اس خبر پر فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ دریں اثناء امریکی صدر جو بائیڈن نے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ آیا وہ 3500 امریکی فوجیوں کی واپسی کے لیے یکم مئی کی ڈیڈلائن کو پورا کریں گے یا نہیں۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فروری 2020ء میں طالبان کے ساتھ طے پانے والے معاہدے میں اس بات کا اعلان کیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 923809
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش