QR CodeQR Code

پاکستان میں کووڈ ٹیسٹ کی مجموعی تعداد ایک کروڑ ہوگئی

27 Mar 2021 23:40

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 279 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد ایک کروڑ 021 ہزار 07 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 67 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ مثبت کیسز میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے آج بھی کورونا کے ایک دن میں 4 ہزار 468 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 279 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد ایک کروڑ 021 ہزار 07 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 468 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ برس جون میں پاکستان میں کورونا کی صورتحال سب سے زیادہ تشویشناک تھی۔ اُس دوران کورونا کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا تھا اور سب سے زیادہ مثبت کیسز رپورٹ ہورہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 923815

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923815/پاکستان-میں-کووڈ-ٹیسٹ-کی-مجموعی-تعداد-ایک-کروڑ-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org