0
Sunday 28 Mar 2021 00:46

سندھ حکومت کا مزارات اور درگاہیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا مزارات اور درگاہیں بند کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ  نے صوبے بھر کے مزارات بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کی لہر پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لئے ہوئے ہے، سندھ میں بھی کورونا کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اس حوالے سے صوبائی وزیر اوقاف سہیل سیال کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں سندھ بھر میں مزارات اور درگاہیں 28 مارچ سے بند کرنے کی منظوری دی گئی۔ سہیل انور سیال نے کہا کہ سندھ حکومت نے کل سے  دوبارہ مزارات اور درگاہیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور صوبے بھر کی درگاہیں 8 اپریل تک بند رہیں گی، جب کہ صوفی بزرگ حضرت قلندر لعل شہباز کا سالانہ سہ روزہ عرس بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 923819
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش