0
Sunday 28 Mar 2021 09:24

میانمار، فوج کا مظاہرین کو سر اور پیٹھ میں گولی لگنے کا انتباہ

میانمار، فوج کا مظاہرین کو سر اور پیٹھ میں گولی لگنے کا انتباہ
اسلام ٹائمز۔ مشرق بعید کے ملک میانمار کی فوج نے انتباہ جاری کیا ہے کہ مسلح افواج کے قومی دن پر اگر کسی نے مظاہرہ کیا تو اس کے سر اور پیٹھ میں گولی ماری جائے گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار کے جرنیلوں کی جانب سے ہفتے کے دن مسلح افواج کا دن منایا گیا، جس پر فوج نے مظاہرین کو سر اور پیٹھ میں گولی لگنے کا انتباہ بھی جاری کیا تھا۔ گزشتہ روز بھی فوج کی مظاہرین پر براہ رست فائرنگ سے 114 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

یکم فروری کو فوجی بغاوت کے بعد سے مظاہروں کو دبانے کی سکیورٹی فورسز کی کوششوں میں اب تک 320 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مرنے والے چار میں سے ایک فرد کو سر میں گولی ماری گئی ہے۔ فوجی بغاوت کے قائد مِن آنگ ہلینگ نے گزشتہ روز قومی ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ وہ جمہوریت کا تحفظ کریں گے۔ اُنھوں نے ملک میں الیکشن کرانے کا وعدہ کیا لیکن کوئی تاریخ نہیں دی۔ سرکاری ٹی وی نے جمعے کو اپنی نشریات میں خبردار کیا تھا کہ لوگوں کو ‘پہلے ہونے والی بری اموات سے سبق سیکھنا چاہیے کہ آپ بھی سر اور پشت پر گولی لگنے کے خطرے کی زد میں ہیں۔’
 
خبر کا کوڈ : 923857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش