0
Sunday 28 Mar 2021 09:30

پی پی کو لیڈر آف دی اپوزیشن کا عہدہ خیرات میں دینے کا بیان نامناسب ہے، اعتزاز احسن

پی پی کو لیڈر آف دی اپوزیشن کا عہدہ خیرات میں دینے کا بیان نامناسب ہے، اعتزاز احسن
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹیکے رہنما اور ماہر قانون اعتزاز احسن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پر مریم نواز کا بیانیہ حاوی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران کو بہترین وزیراعظم نہیں کہا لیکن وہ نواز شریف سے بہتر ہیں، مریم نواز سیاست میں نئی ہیں اور زیادہ ہی برق رفتار ہیں جب کہ سیاست میں ایسا نہیں ہونا چاہیے لیکن مریم نواز کو بہت جلدی بڑے اختیار مل گئے ہیں اور بہت سے فالور مل گئے ہیں، جہاں تک ان کی سیکیورٹی کی بات ہے اس کے لیے بھرپور انتظامات ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو پاکستان نہ کھپے تو انشا اللّٰہ کبھی نہیں ہوگا، لیکن پاکستان میں بہت بڑا بھونچال آئے گا اور جو لوگ ان سے امید لگائے بیٹھے ہیں ان کے لئے یہ بات باعث تکلیف ہوگی۔ سنیئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ ساجد گوندل سوشل میڈیا پر جو بیان دے رہے ہیں اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی میرا کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے، آج مریم بی بی اور احسن اقبال نے جو بیانات دیئے ہیں اس میں یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ اگر لیڈر آف دی اپوزیشن کاعہدہ ہی لینا تو میاں نوازشریف سے مانگتے تو خیرات میں دے دیتے یہ بہت نامناسب زبان ہے۔
خبر کا کوڈ : 923858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش