0
Sunday 28 Mar 2021 10:02

بہتر بھارت پاک تعلقات جنوبی ایشیاء میں قیام امن کیلئے نیک شگون ہے، حکیم یاسین

بہتر بھارت پاک تعلقات جنوبی ایشیاء میں قیام امن کیلئے نیک شگون ہے، حکیم یاسین
اسلام ٹائمز۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں آرہی بتدریح  بہتری اور مٹھاس براعظم ایشیاء خاص کر جموں و کشمیر میں قیام امن کے لئے ایک نیک شگون ہے۔ اس بات کا اظہار پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین حکیم محمد یاسین نے کیا ہے۔ انہوں نے دو ہمسایہ ممالک کے درمیان رشتوں کو مزید خوشگوار بنانے کے لئے باہمی اعتماد سازی کے تمام وسائل کو بروے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ہردپنزو خانصاحب میں ایک روزہ پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان رسہ کشی اور دشمنی کا سب سے زیادہ اور براہ راست خمیازہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ پی ڈی ایف کے چیئرمین نے کہا کہ  دونوں ممالک کو مسئلہ کشمیر سمیت اپنے سارے حل طلب مسائل باہمی گفت و شنید اور افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے چاہیئے تاکہ آپسی تعلقات میں حائل ساری رنجشوں اور دوریوں کو دور کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہونے سے دونوں ممالک اپنے بھاری دفاعی اخراجات کو اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود اور ترقی پر صرف کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلہ کشمیر دو ہمسایہ ممالک کے درمیان دشمنی اور رسہ کشی کی اصلی جڑ ہے جس کو اس مسئلے کے حقیقی تعلق داروں کو اعتماد میں لیتے ہوئے باہمی طور پُرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیئے۔ حکیم یاسین نے دور دراز علاقوں کو ترقیاتی و فلاحی شعبوں میں مبینہ طور  نظرانداز کرنے پر جموں و کشمیر انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے الزام لگایا کہ پچھلے کیا برسوں سے سیاحتی مقام دودھ پتھری کی اجتماعی ترقی کے لئے معقول رقومات مختص نہیں رکھے گئے۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ وہ نالہ سکھناگ اور نالہ شالی گنگا پر دو منی پن پاور پروجیکٹوں پر فوری طور کام شروع کرانے کے لئے ذاتی طور مداخلت کریں۔
خبر کا کوڈ : 923861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش