0
Sunday 28 Mar 2021 10:02

مودی بنگلہ دیش میں جاکر بنگال کیلئے ووٹ مانگ رہے ہیں، ممتا بنرجی

مودی بنگلہ دیش میں جاکر بنگال کیلئے ووٹ مانگ رہے ہیں، ممتا بنرجی
اسلام ٹائمز۔ مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے آج الزام لگایا کہ وزیراعظم نریندر مودی بنگلہ دیش سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب بنگال میں انتخابات ہو رہے ہیں کہ وزیراعظم مودی بنگلہ دیش جاکر بنگال سے متعلق بولتے ہیں اور بنگال کے ووٹروں کو لبھانے کے لئے کام کرتے ہیں یہ انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی مکمل خلاف ورزی ہے۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہا کہ 2019ء کے پارلیمنٹ انتخابات میں جب ایک بنگلہ دیشی اداکار ہماری ریلی میں شریک ہوگیا تو بی جے پی نے بنگلہ دیش حکومت سے بات کی اور ویزا منسوخ کرادیا۔ انہوں نے کہا کہ جب یہاں پولنگ جاری ہے، آپ لوگوں کے ایک حصے سے ووٹ مانگنے بنگلہ دیش جاتے ہیں، آپ کا ویزا کیوں منسوخ نہیں کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہہم الیکشن کمیشن سے شکایت کریں گے۔

ممتا بنرجی جو مشرقی مدنی پور ضلع کے نندی گرام سے الیکشن لڑ رہی ہیں، نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے بڑی پیمانے پر نندی گرام میں باہر سے لاکر غنڈوں کو جمع کیا ہے۔ بی جے پی ان غنڈوں کے ذریعہ انتخابات میں گڑبڑی پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف وزیر اعظم نریندر مودی کی داڑھی بڑھ رہی ہے، معیشت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو ویویکانند کہتے ہیں، بعض اوقات وہ کہتے ہیں کہ وہ رابندر ناتھ ٹیگور ہیں اور اب اس نے اپنے نام سے ایک اسٹیڈیم کا نام رکھ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی لمبی داڑھی سے ٹیگور نہیں بن جاتکا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی خودپسندی کے شکار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 923864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش