?>?> کورونا وبا، مزید 57 افراد جاں بحق، مثبت کیسز میں تشویشناک اضافہ - اسلام ٹائمز
0
Sunday 28 Mar 2021 10:28

کورونا وبا، مزید 57 افراد جاں بحق، مثبت کیسز میں تشویشناک اضافہ

کورونا وبا، مزید 57 افراد جاں بحق، مثبت کیسز میں تشویشناک اضافہ
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 57 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مثبت کیسز میں روز بروز تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، آج بھی کورونا کے ایک دن میں 4 ہزار 767 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار 656 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد ایک کروڑ 066 ہزار 72 ہوگئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 767 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ برس جون میں پاکستان میں کورونا کی صورتحال سب سے زیادہ تشویشناک تھی اور اُس دوران کورونا کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا تھا اور سب سے زیادہ مثبت کیسز رپورٹ ہو رہے تھے۔ اس سے قبل 6 جون 2020ء کو ایک دن میں سب سے زیادہ 4 ہزار 734 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 54 ہزار 591 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 923870
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ٹوٹا دل
17 Sep 2021
ہماری پیشکش