0
Sunday 28 Mar 2021 11:33

مریم نواز کی طبیعت ناساز، 4 دن کیلئے سیاسی سرگرمیاں منسوخ

مریم نواز کی طبیعت ناساز، 4 دن کیلئے سیاسی سرگرمیاں منسوخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے چار دن کے لیے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر دی ہیں۔ مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نواز شریف کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف کا کورونا کا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے، جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ ترجمان نواز لیگ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے مریم نواز شریف کو آرام کا مشورہ دیا ہے، لیکن مریم نواز شریف طبیعت کی ناسازی کے باوجود لاہور ہائیکورٹ گئیں۔ واضح رہے کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی طبیعت بھی ناساز ہے، وہ 2 روز سے بخار میں مبتلا ہیں اور وہ اس وقت ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائشگاہ پر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 923884
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش