0
Sunday 28 Mar 2021 12:26

کینیڈا، چاقو حملے میں ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

کینیڈا، چاقو حملے میں ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ کینیڈا کے شہر وینکوور میں چاقو سے حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔ واقعہ وینکور کے مضافاتی علاقے میں پیش آیا،پولیس کے مطابق ایک شخص نے عوامی لائبریری کے اندر اور باہر موجود لوگوں پر چاقو سے حملہ کیا،جس میں ایک خاتون ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے تنہا یہ کارروائی کی اور مشتبہ شخص کا کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے، حملے کے محرکات سامنے نہیں آئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 923891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش