0
Sunday 28 Mar 2021 17:10

جعلی راجکماری مان لیں کہ آصف علی زرداری نے انہیں گھر کا چھوڑا نہ گھاٹ کا، فردوس عاشق اعوان

جعلی راجکماری مان لیں کہ آصف علی زرداری نے انہیں گھر کا چھوڑا نہ گھاٹ کا، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ اب مردہ گھوڑا اور اس میں اللہ کے علاوہ کوئی جان نہیں ڈال سکتا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جعلی راجکماری مان لیں کہ آصف علی زرداری نے انہیں گھر کا چھوڑا نہ گھاٹ کا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست بچوں کا کھیل نہیں یہ سنجیدہ عمل ہے، بلاول ہو گئے آر، مریم پار اور مولانا ہو گئے خوار، عوام چاہتے ہیں کہ آپ کے ظل سبحانی اپنے اہل و عیال سمیت آئیں اور قانون کا سامنا کریں۔

فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کھینچاتانی، جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست سے باہر نکلیں۔ پی ڈی ایم کی لڑائی میں کسی کی چونچ اور کسی کی دم گم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے پھیلاؤ کے باعث پنجاب میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب میں کورونا کی صورتحال خراب ہو گئی ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت نے ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا ہے اور نہ پہننے پر جرماہ اور 6 ماہ کی سزا ہو سکتی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 923935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش