QR CodeQR Code

برطانیہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا مدمقابل منصوبہ بنائے، جوبائیڈن کی تجویز

28 Mar 2021 17:26

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا بورس جانسن کو مشورہ دیا ہے کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ جیسا اقدام جمہوری ریاستوں سے آنا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر جوبائیڈن نے برطانیہ کو چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا مدمقابل منصوبہ بنانے کی تجویز پیش کر دی۔ جو بائیڈن نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران انہیں چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے مقابل منصوبہ بنانے کی تجویز پیش کی۔ امریکی صدر کا کہنا تھا بورس جانسن کو مشورہ دیا ہے کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ جیسا اقدام جمہوری ریاستوں سے آنا چاہیے۔ خیال رہے کہ چین نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت پاکستان سمیت کئی ممالک کو سڑکیں، ریلوے، ڈیم اور بندرگاہیں بنانے میں مدد کی ہے جبکہ حال ہی میں چین اور ایران کے درمیان 25 سالہ معاشی اور تزویراتی معاہدہ بھی ہوا ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 923937

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923937/برطانیہ-ون-بیلٹ-روڈ-منصوبے-کا-مدمقابل-منصوبہ-بنائے-جوبائیڈن-کی-تجویز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org