0
Sunday 28 Mar 2021 18:09

مقامی حکومتوں کو فوری بحال کیا جائے، سیدہ فائزہ نقوی

مقامی حکومتوں کو فوری بحال کیا جائے، سیدہ فائزہ نقوی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ فائزہ نقوی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق مقامی حکومتوں کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے سیاسی نرسریاں ہیں مگر افسوس موجودہ اور سابقہ تمام سول حکومتوں نے انہیں نظر انداز کرکے عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالا، دراصل اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اپنی چودھراہٹ کو برقرار رکھنے کے چکر میں یونین کونسل کے چیئرمینوں اور کونسلرز کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں۔

فائزہ نقوی کا کہنا تھا کہ غیر جمہوری قوتوں نے ہمیشہ مقامی حکومتوں کے نظام کے ذریعے ملک کو چلایا جبکہ افسوسناک بات یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کی سابقہ حکومت ہو یا موجودہ پی ٹی آئی کی، سب نے بلدیاتی اداروں کو تباہ کیا اور اپنے سیاسی مقاصد کیلئے بلدیاتی نظام بنایا اور انہیں استعمال کیا۔

لاہور میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے فائزہ نقوی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا بلدیاتی اداروں کی بحالی کا فیصلہ سنہری حروف سے لکھنے کے قابل ہے مگر افسوس پی ٹی آئی حکومت تاریخی فیصلے پر عملدرآمد میں تاخیری حربے اختیار کر رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق منتخب نمائندوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کرکے انہیں قانون کے مطابق کام کرنے دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 923947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش