0
Sunday 28 Mar 2021 19:18

بھارتی شہری وسیم رضوی دائرہ اسلام سے خارج اور مرتد ہے، علامہ سبطین سبزواری

بھارتی شہری وسیم رضوی دائرہ اسلام سے خارج اور مرتد ہے، علامہ سبطین سبزواری
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے بھارتی شہری وسیم رضوی کی جانب سے انڈین سپریم کورٹ میں جہاد سے متعلق آیات نکالنے کی درخواست کو شرانگیزی قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ قرآن مجید میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جا سکتی، کلام الٰہی کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمہ لی ہے، شرپسند وسیم رضوی، سلمان رشدی کا چیلا اور ہندو انتہاء پسند گروہ آر ایس ایس کا ایجنٹ ہے۔ مسلمات اسلام سے انکار کے باعث وہ دائرہ اسلام سے خارج اور مرتد ہے، اس کے لیے کسی فتوے کی بھی ضرورت نہیں، سلمان رشدی، تسلیمہ نسرین اور نئے رشدی وسیم رضوی جیسے گستاخوں کے پیچھے اسلام کیخلاف برسرپیکار طاقتیں ہیں، جو مسلمانوں کی قوت کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔

علامہ سبطین سبزواری کا کہنا تھا کہ وسیم رشدی نے ایک متنازع فلم بھی تیار کی تھی، جس کا مقصد شیعہ سنی فسادات کروانا تھا۔ لیکن بروقت احتجاج پر اس فلم پر پابندی عائد کرکے بڑے فتنے کا سدباب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وسیم رشدی اپنی کرپشن کے کیس ختم کروانے اور بی جے پی کی حکومت کو خوش کرنے کیلئے خرافات بکتا رہتا ہے، اس شخص کا محاسبہ کیا جائے، ان شاء اللہ اس کا انجام وہی ہوگا، جو سلمان رشدی اور تسلیمہ نسرین کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گستاخی سید المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ کی ہو، اہل بیت اطہار، یا صحابہ کرام کی ہو، ہم برداشت نہیں کریں گے اور اعلان کرتے ہیں کہ ہر قسم کے فتنے اور انتشار کا محاسبہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 923954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش