QR CodeQR Code

پی ڈی ایم کے لیے مدارس کے طلبہ کو ٹشو پیپر کیطرح‌ استعمال کیا گیا، حافظ حسین احمد

28 Mar 2021 22:39

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ جمیعت علمائے اسلام کو موروثی جماعت بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، مولانا فضل الرحمان فوری طور پر انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد کرائیں اور جے یو آئی کے دستور کو بحال کریں۔


اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام پاکستان کے رہنماء حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے لیے مدارس کے طلبہ کو  ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا گیا۔ پشاور میں جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے دفتر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں مدرسے کے طالب علموں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا گیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان جے یو آئی کا ہوا، اب بھی وقت ہے کہ مولانا صدارت سے دستبردار ہوں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد میں ویسے تو تمام سیاسی جماعتیں شامل ہیں مگر سب نے اپنے مفادات پورے کیے۔ جمیعت علمائے اسلام کو موروثی جماعت بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، مولانا فضل الرحمان فوری طور پر انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد کرائیں اور جے یو آئی کے دستور کو بحال کریں۔



واضح رہے کہ جمعیت علما اسلام نے مولانا فضل الرحمان اور پی ڈی ایم کی مخالفت کے بعد مولانا شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا شجاع الملک سمیت دیگر سینئر رہنماؤں کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’’مولانا فضل الرحمان نیب سے بچنے کے لیے سارے ڈرامے کررہے ہیں‘‘

پارٹی سے نکالے جانے کے بعد ان رہنماؤں نے جے یو آئی کو پارٹی آئین کے مطابق دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں کارکنان سے رابطے بھی شروع کیے۔


خبر کا کوڈ: 923968

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923968/پی-ڈی-ایم-کے-لیے-مدارس-طلبہ-کو-ٹشو-پیپر-کیطرح-استعمال-کیا-گیا-حافظ-حسین-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org