QR CodeQR Code

عمران حکومت کی کورونا سختی کا عالم یہ ہے کہ وہ پارٹیاں کر رہے ہیں، مرتضیٰ وہاب

29 Mar 2021 14:27

مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر شبلی فراز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی دن شبلی فراز اسلام آباد کورونا وائرس کیسز کا ذمہ دار بھی مراد علی شاہ کو قرار دے دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کورونا وائرس کی ویکسین سے متعلق کہنا ہے کہ 22 کروڑ عوام میں سے 22 لاکھ لوگوں کو ویکسین نہیں ملی، ابھی تک چندے کی ویکسین پر عوام کو لگایا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین لانے کی ذمہ داری وفاق کی ہے، کم سے کم دس فیصد ویکسین تو درآمد کرلیں، وفاقی حکومت ہمیں اجازت دے ہم ویکسین خود خرید لیں گے، سب سے بڑا تناسب سندھ میں ویکسین لگانے والوں کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی سختی کا عالم یہ ہے کہ وہ پارٹیاں کر رہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر شبلی فراز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی دن شبلی فراز اسلام آباد کورونا وائرس کیسز کا ذمہ دار بھی مراد علی شاہ کو قرار دے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ہم کورونا وائرس سے احتیاط کا کہتے تھے تو کپتان مذاق اڑاتے تھے، کپتان کہتے تھے کہ سندھ حکومت معیشت و روزگار کے خلاف سازش کر رہی ہے، اب خان صاحب خود اس تکلیف سے گزرے تو لوگوں کو تلقین کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 924057

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924057/عمران-حکومت-کی-کورونا-سختی-کا-عالم-یہ-ہے-کہ-وہ-پارٹیاں-کر-رہے-ہیں-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org