QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی کو جو سلیکٹڈ کہے تو اس نے سیاست نہیں پڑھی ہے، شازیہ مری

29 Mar 2021 16:06

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ ہم حکومت کو جمہوری طریقے سے ہٹانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں، ہمیں کسی سے کوئی شکایت نہیں، لیکن افسوس ہوتا ہے، پیپلز پارٹی کو سلیکٹڈ کہنا مذاق سے کم نہیں، اس سے تکلیف ہوتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ نون لیگ کی نائب صدر کا لہجہ افسوسناک تھا، پیپلز پارٹی کو جو سلیکٹڈ کہے تو اس نے سیاست نہیں پڑھی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا کہ ہم مختلف جماعتیں ہیں، ہمارے نظریات مختلف ہیں، ہم حکومت کو جمہوری طریقے سے ہٹانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ ہمیں کسی سے کوئی شکایت نہیں، لیکن افسوس ہوتا ہے، پیپلز پارٹی کو سلیکٹڈ کہنا مذاق سے کم نہیں، اس سے تکلیف ہوتی ہے۔

سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے بتایا کہ آصف زرداری نے 12 سال جیل کاٹی، پریشانیاں جھیلیں، بے نظیر بھٹو کو عدالت سے انصاف نہیں ملا، انہوں نے جلاوطنی اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اونچ نیچ، اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، ہم چھوٹی موٹی غلط فہمی پر یہ موومنٹ ختم نہیں کریں گے۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ حکومت پرفارم نہیں کر رہی، ہر شعبے میں فیل نظر آ رہی ہے، ہمارا ہدف یہ نالائق حکومت ہے۔


خبر کا کوڈ: 924073

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924073/پیپلز-پارٹی-کو-جو-سلیکٹڈ-کہے-اس-نے-سیاست-نہیں-پڑھی-ہے-شازیہ-مری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org