0
Monday 29 Mar 2021 16:06
ولادتِ باسعادت حضرت امام مہدیؑ و شبِ برأت

آئی ایس او کراچی کے تحت مرکزی شب دعا کا اجتماع آج ہوگا

آئی ایس او کراچی کے تحت مرکزی شب دعا کا اجتماع آج ہوگا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام ولادتِ باسعادت حضرت امام مہدی علیہ السلام اور شبِ برأت کے موقع پر مرکزی شبِ دعا کا پروگرام آج منعقد کیا جائے گا۔ ترجمان آئی ایس او کراچی ڈویژن کے مطابق مرکزی شبِ دعا بعنوان ’یوم مستضعفین جہاں‘ آج رات 10 بجے نیٹی جیٹی پل (نزد PNSC بلڈنگ) پر منعقد ہوگی۔ دعائے کمیل کی تلاوت مولانا رضا جان کاظمی کرینگے، اس موقع پر مولانا صادق رضا تقوی اور مولانا اعجاز حسین بہشتی خصوصی خطاب کرینگے، جبکہ سلیم مستان اور عاطر حیدر بارگاہ رسالت و امامت میں نعت و منقبت پیش کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 924074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش