QR CodeQR Code

قومی معیشت کسی صورت لاک ڈاؤن کی متحمل نہیں ہوسکتی، میاں اسلم اقبال

29 Mar 2021 16:54

نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کورونا کاتیزی سے پھیلاؤ زندگیوں اور معشیت کے لیے خطرناک ہے لہٰذا اس مشکل صورتحال سے بچنے کے لیے عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزیر تجارت و صنعت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہےکہ موجودہ صورتحال میں قومی معیشت کسی صورت لاک ڈاؤن کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کورونا کاتیزی سے پھیلاؤ زندگیوں اور معشیت کے لیے خطرناک ہے لہٰذا اس مشکل صورتحال سے بچنے کے لیے عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ قومی معیشت کسی صورت لاک ڈاؤن کی متحمل نہیں ہوسکتی، کاروبار اور فیکٹریاں بند کرکے روزگار سے محروم نہیں کرسکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشکل فیصلوں سے بچنے کے لیے حکومتی ایس اوپیز پر عملدرآمد لازم ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 924083

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924083/قومی-معیشت-کسی-صورت-لاک-ڈاؤن-کی-متحمل-نہیں-ہوسکتی-میاں-اسلم-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org