0
Monday 29 Mar 2021 18:33

بحرانوں اور مسائل سے نجات کیلئے قوم اجتماعی استغفار کرے، طاہرالقادری

بحرانوں اور مسائل سے نجات کیلئے قوم اجتماعی استغفار کرے، طاہرالقادری
اسلام ٹائمز۔ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے گناہوں پر ندامت اور معافی کا عمل اللہ کو بہت پسند ہے، ہم آج جن بحرانوں، مسائل، بدامنی، خوف و ہراس اور بے برکتی کا شکار ہیں، اس سے چھٹکارے اور نجات کیلئے قوم اجتماعی استغفار کرے اور اللہ سے گڑ گڑا کر معافی مانگے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقدس راتیں در توبہ کھولتی اور اللہ کو راضی کرنے کا ذریعہ بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شب برات کو شبِ توبہ، شب مغفرت اور شب عبادت و ریاضت کا مقام حاصل ہے، دعاؤں سے تقدیریں بھی بدل جاتی ہیں، ہر وقت اللہ سے معافی مانگتے رہیں، معافی کا فلسفہ یہ ہے کہ سچے دل سے عہد کیا جائے کہ دوبارہ گناہ کا ارتکاب نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آقا ﷺنے فرمایا ”دعا اس مصیبت کیلئے بھی فائدہ مند ہے جو اُتر چکی ہے اور اس کیلئے بھی فائدہ مند ہے جو ابھی نہیں اتری، پس اللہ کے بندو! اپنے اوپر دعا کرنا لازم کرلو۔“ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ آج امت مسلمہ اور پوری انسانیت کورونا وائرس کی زد پر ہے اللہ رب العزت سے وبا سے نجات کی گڑ گڑا کر دعا کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ امت مسلمہ اور پوری انسانیت کو ہر نوع کی وباء سے محفوظ رکھے۔
خبر کا کوڈ : 924096
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش