QR CodeQR Code

صوبوں کو کورونا ویکسین خریدنے کےلئے این اوسی درکار نہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

29 Mar 2021 19:11

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین کی خریداری کا عمل جاری رہے گا، اور اگر کوئی صوبائی حکومت خود سے ویکسین کی خریداری کرنا چاہتی ہے تو وفاقی حکومت اس کی معاونت کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کو خود سے ویکسین کی خریداری پر کوئی این اوسی درکار نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین کی خریداری کا عمل جاری رہے گا، اور اگر کوئی صوبائی حکومت خود سے ویکسین کی خریداری کرنا چاہتی ہے تو وفاقی حکومت اس کی معاونت کرے گی۔ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت خود سے کورونا ویکیسن کی خریداری کر سکتی ہے، اور اسے خود سے ویکسین کی خریداری پر کوئی این اوسی درکار نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ کہ صوبائی حکومت کو ویکسین کی خریداری کیلیے وفاقی حکومت کی اجازت درکار ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے اجازت کے لئے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا ہے لیکن اس کا جواب ابھی تک نہیں آیا۔


خبر کا کوڈ: 924102

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924102/صوبوں-کو-کورونا-ویکسین-خریدنے-کےلئے-این-اوسی-درکار-نہیں-ڈاکٹر-فیصل-سلطان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org