0
Monday 29 Mar 2021 20:10

صدر مملکت عارف علوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

صدر مملکت عارف علوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے بتایا کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اللہ تمام کورونا متاثرین پر رحم کرے۔ صدر عارف علوی نے لکھا کہ کورونا ویکسین کی ایک ڈوز لے چکا ہوں اور ویکسین کی دوسری ڈوز چند ہفتوں میں لگے گی۔ انہوں نے دعا بھی لکھی کہ اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفا دیتا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا بھی چند روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ معاون ‏خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کورونا سے صحت یاب ‏ہونے لگے اور ‏ڈاکٹرز نے چند دنوں میں سرکاری مصروفیات شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے وزیراعظم کو یہ مشورہ قومی و بین الاقوامی گائیڈ لائنز کو ‏مدنظر رکھ کر دیا ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللہ وزیراعظم عمران خان تندرست و ‏توانا ہیں، اللہ تعالٰی سب کو صحت عطا فرمائے، اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیں۔
 
خبر کا کوڈ : 924114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش