QR CodeQR Code

محمد بن سلمان کا عمران خان کو ٹیلی فون، بلین سونامی میں شرکت داری کی خواہش

29 Mar 2021 21:11

وزیراعظم ہاوس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے 10بلین ٹری سونامی منصوبے میں شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ سعودی عرب پاکستان کے تجربات سے بھی استفادہ کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا ہے۔ وزیراعظم ہاوس کے مطابق، سعودی ولی عہد محمدبن سلمان نے ٹیلی فون کرکے وزیراعظم عمران خان سے ان کی خیریت دریافت کی  ہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے 10بلین ٹری سونامی منصوبے میں شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ سعودی عرب پاکستان کے تجربات سے بھی استفادہ کرے گا، دونوں ممالک کا ماحولیات سے متعلق پر تعاون پر اتفاق کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 924125

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924125/محمد-بن-سلمان-کا-عمران-خان-کو-ٹیلی-فون-بلین-سونامی-میں-شرکت-داری-کی-خواہش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org