QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے مزید 6 اضلاع میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ

30 Mar 2021 00:42

صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی نے بتایا کہ ان اضلاع میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے بند ہونے والے اضلاع میں قبائلی ضلع خیبر، شانگلہ، باجوڑ، ایبٹ آباد، دیر اپر اور ہری پور شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے مزید 6 اضلاع میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی نے بتایا کہ ان اضلاع میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے بند ہونے والے اضلاع میں قبائلی ضلع خیبر، شانگلہ، باجوڑ، ایبٹ آباد، دیر اپر اور ہری پور شامل ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پہلے سے نوٹیفائیڈ 10 اضلاع کے ساتھ ساتھ مزید 6 اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں 11 اپریل تک بند رہیں گی، جن جن اضلاع میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوگا وہاں کی تعلیمی سرگرمیاں بند کر دی جائے گی۔ واضح رہے کہ پہلے ہی صوبے کے کورونا سے متاثرہ 9 اضلاع میں تعلیمی ادارے 16 مارچ سے 11 اپریل تک بند ہیں۔ ان علاقوں میں پشاور، مردان،چارسدہ، صوابی، ملاکنڈ ،سوات، نوشہرہ، دیر لوئر اور بونیر شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 924153

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924153/خیبر-پختونخوا-کے-مزید-6-اضلاع-میں-اسکول-بند-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org