0
Tuesday 30 Mar 2021 01:54

آصف زرداری نے بھی کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا لی

آصف زرداری نے بھی کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا لی
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا لی۔ تفصیلات کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر اپنے والد آصف زرداری کی تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ کرونا ویکسین کا انجیکشن لگوا رہے ہیں۔ آصفہ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے والد آصف زرداری نے کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا لی، یہ کرونا ویکسین محفوظ اور کارآمد بھی ہے۔ آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے والد کو کرونا ویکسین لگنے پر اطمینان کا اظہار بھی کیا، انھوں نے لکھا آج اپنے والد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لیتے دیکھ کر مجھے بہت اطمینان ہوگیا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ اپنے والدین اور اپنے پیاروں کو کرونا ویکسین لگوانے پر راغب کریں، یہ محفوظ اور مؤثر ہے۔
خبر کا کوڈ : 924158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش