آسٹریلیا، جنسی اسکینڈل سامنے آنے پر کابینہ کے 2 ارکان کو عہدوں سے ہٹادیا گیا
30 Mar 2021 09:35
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹارنی جنرل کرسچن پورٹر پر 1988 میں اپنی ہم جماعت 16 سالہ طالبہ علم کی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام تھا۔ خاتون نے گزشتہ برس خودکشی کرلی تھی تاہم اٹارنی جنرل نے اس الزام کی تردید کی تھی۔
اسلام ٹائمز۔ آسٹریلوی کابینہ کے دو وزرا کو جنسی اسکینڈل سامنے آنے پر عہدوں سے برطرف کرکے نچلی سطح کی ذمہ داریاں دیدی گئی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں جنسی اسکینڈل سامنے آنے پر کابینہ کے 2 ارکان اٹارنی جنرل کرسچن پورٹر اور خاتون وزیر دفاع لنڈا رینالڈس کو عہدوں سے ہٹادیا گیا ہے۔ وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے یہ اقدام شدید عوامی دباؤ اور ردعمل کے نتیجے میں اُٹھایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹارنی جنرل کرسچن پورٹر پر 1988 میں اپنی ہم جماعت 16 سالہ طالبہ علم کی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام تھا۔ خاتون نے گزشتہ برس خودکشی کرلی تھی تاہم اٹارنی جنرل نے اس الزام کی تردید کی تھی۔
خبر کا کوڈ: 924189