0
Tuesday 30 Mar 2021 10:39

عثمان بزدار آج چنیوٹ اور سرگودھا کا دورہ کرینگے

عثمان بزدار آج چنیوٹ اور سرگودھا کا دورہ کرینگے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار آج چنیوٹ اور سرگودھا کا دورہ کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ پسماندہ اور دیہی علاقوں کی ترقی وزیراعلیٰ پنجاب کا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی زیر سرپرستی پنجاب میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دیہی اور پسماندہ علاقوں کی محرومیاں دور کرتے ہوئے ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 924203
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش