QR CodeQR Code

حماد اظہر کی بطور وزیر خزانہ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

30 Mar 2021 11:34

اس حوالے سے حکومتی ترجمان وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے نئی ٹیم لانے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے فنانس کی نئی ٹیم تشکیل دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر حماد اظہر کو وزیر خزانہ مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے بعد حفیظ شیخ وزارت خزانہ کے عہدے سے فارغ ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز حفیظ شیخ سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لینے اور وفاقی وزیر حماد اظہر کو یہ ذمہ داری سونپنے جانے کا فیصلہ کیا۔ اس حوالے سے حکومتی ترجمان وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے نئی ٹیم لانے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے فنانس کی نئی ٹیم تشکیل دی ہے۔ شبلی فراز نے بتایا کہ ملکی حقائق کو مدنظر رکھ کرفیصلے کیے جاتے ہیں، حماد اظہر اب فنانس ٹیم کی سربراہی کریں گے، غریب لوگوں کو ریلیف دینا ہے، جب کوئی نیا بندا آتا ہے تو نئی سوچ کے ساتھ آتا ہے


خبر کا کوڈ: 924216

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924216/حماد-اظہر-کی-بطور-وزیر-خزانہ-تقرری-کا-نوٹیفکیشن-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org