QR CodeQR Code

تابش گوہر اضافی چارج کیساتھ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم مقرر

30 Mar 2021 12:49

ذرائع ابلاغ کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ندیم بابر کو عہدے سے ہٹا کر تابش گوہر کو معاون خصوصی پیٹرولیم مقرر کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے تابش گوہر کو اضافی چارج دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم مقرر کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ندیم بابر کو عہدے سے ہٹا کر تابش گوہر کو معاون خصوصی پیٹرولیم مقرر کر دیا۔ دوسری جانب ڈاکٹر حفیظ شیخ کو وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹانے اور حماد اظہر کو نیا وزیر خزانہ مقرر کرنے کا بھی نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

27 مارچ کو خبر آئی تھی کہ وزیر اعظم عمران خان کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد وفاقی کابینہ اور معاونین خصوصی میں تبدیلیاں کریں گے۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ بعض وزرا کو دوبارہ قلمدان سونپے جائیں گے جب کہ شبلی فراز، فیصل واوڈا اور عثمان ڈار کی کابینہ میں واپسی ہوگی۔ گزشتہ سال 11 دسمبر کو وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے 3 وزرا کے قلمدان تبدیل کیے تھے۔ شیخ رشید احمد کو من پسند وزارت داخلہ ملی تھی۔ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ وفاقی وزیر انسداد منشیات، اعظم سواتی کو وزارت ریلوے جبکہ مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر بنائے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 924235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924235/تابش-گوہر-اضافی-چارج-کیساتھ-وزیراعظم-کے-معاون-خصوصی-برائے-پیٹرولیم-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org