QR CodeQR Code

حکومتی بیانیہ کی تبدیلی سے کشمیر کاز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، جماعت اسلامی

30 Mar 2021 14:51

جمعیت طلبہ عربیہ کے وفد سے گفتگو میں صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویدار حکمران اپنے نعرے کے برعکس اسلامی اقدار کو مسخ اور ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے میں مصروف ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی کا کہنا ہے کہ حکومتی بیانیہ کی تبدیلی سے کشمیر کاز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، جو شہدائے کشمیر کے خون سے غداری ہے، ریاست مدینہ کے دعویدار حکمران اپنے نعرے کے برعکس اسلامی اقدار کو مسخ اور ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے میں مصروف ہیں، وقف املاک بل، نئے دینی مدارس بورڈ اور یکساں نصاب تعلیم اس کی واضح مثال ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نو منتخب منتظم صوبہ فرید احمد کی قیادت میں قباء آڈیٹوریم کراچی میں ملاقات کرنے والے جمعیت طلبہ عربیہ کے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ اس موقع پر امین صوبہ حافظ حذیفہ عقیل خان، معاون عبدالخالق اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی موجود تھے۔ وفد نے جمعیت طلبہ عربیہ کی رفتارکار اور تنظیمی صورتحال سے آگاہ کیا۔ امیر صوبہ نے نومنتخب منتظم صوبہ اور ان کی ٹیم کو استقامت کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی۔

محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ ملک و قوم کی ترقی اسلامی نظام میں مضمر ہے، نظریہ پاکستان اور دینی مدارس کے خلاف کوئی بھی حکومتی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دینی مدارس کے نوجوان حق و باطل کے معرکہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا داری، مسلکی اختلافات و تعصبات نے ہمیں تباہ اور معاشرے کی سوچ کو بدل دیا ہے، دنیا میں اقامت دین اور فلاح اخروی ہمارا اولین مقصد ہے۔


خبر کا کوڈ: 924259

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924259/حکومتی-بیانیہ-کی-تبدیلی-سے-کشمیر-کاز-کو-ناقابل-تلافی-نقصان-پہنچا-ہے-جماعت-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org