?>?> وزیراعظم نے سوشل میڈیا قوانین اور نگرانی پر کمیٹی تشکیل دیدی - اسلام ٹائمز
0
Tuesday 30 Mar 2021 16:14

وزیراعظم نے سوشل میڈیا قوانین اور نگرانی پر کمیٹی تشکیل دیدی

وزیراعظم نے سوشل میڈیا قوانین اور نگرانی پر کمیٹی تشکیل دیدی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا قوانین پر پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ اٹارنی جنرل نے سوشل میڈیا قوانین پر اپنی سفارشات وزیراعظم کو بھجواتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا رولز اور نگرانی کے لیے بڑے پیمانے پر مشاورت کی جائے، سوشل میڈیا رولز میں بنیادی انسانی حقوق اور آزادی رائے کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل کی سفارش پر ڈاکٹر شیری مزاری کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی میں ملیکہ بخاری، سینیٹر علی ظفر، سیکرٹری وزارت آئی ٹی اور چیئرمین پی ٹی اے شامل ہیں۔ کمیٹی تیس روز کے اندر اپنی سفارشات وزیراعظم کو دے گی۔
خبر کا کوڈ : 924273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ٹوٹا دل
17 Sep 2021
ہماری پیشکش