QR CodeQR Code

لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے پر جماعت اسلامی پر ایک اور مقدمہ

30 Mar 2021 16:18

ایف آئی آر کے مطابق جماعت اسلامی کے 200 سے زائد کارکن زبردستی لیاقت باغ میں داخل ہوئے، انہوں نے پی ایچ اے سیکورٹی عملے کو زد و کوب کیا۔ جماعت اسلامی پر دوسری ایف آئی آر ایڈمنسٹریٹر پارکس راشد علی کی درخواست پر درج ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ لیاقت باغ میں جلسہ کرنے پر پولیس نے جماعت اسلامی کیخلاف کارسرکار میں مداخلت کا دوسرا مقدمہ درج کرلیا۔ جماعت اسلامی پر دوسری ایف آئی آر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے درج کرائی۔ ایف آئی آر کے مطابق جماعت اسلامی کے 200 سے زائد کارکن زبردستی لیاقت باغ میں داخل ہوئے، انہوں نے پی ایچ اے سیکورٹی عملے کو زد و کوب کیا۔ جماعت اسلامی پر دوسری ایف آئی آر ایڈمنسٹریٹر پارکس راشد علی کی درخواست پر درج ہوئی جس کے مطابق جماعت اسلامی کارکنوں نے لیاقت باغ مرکزی دروازے کے تالے توڑے۔


خبر کا کوڈ: 924274

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924274/لیاقت-باغ-راولپنڈی-میں-جلسے-پر-جماعت-اسلامی-ایک-اور-مقدمہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org