0
Tuesday 30 Mar 2021 16:56

اپوزیشن جماعتوں کے دباؤ پر حفیظ شیخ کو گھر جانا پڑا، مرتضیٰ وہاب

اپوزیشن جماعتوں کے دباؤ پر حفیظ شیخ کو گھر جانا پڑا، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے دباؤ پر حفیظ شیخ کو گھر جانا پڑا، وزیراعظم عمران خان کو گھر بھیج کر ہی عوام کو اصل نجات ملے گی، یہ حکمت عملی کے بغیر فیصلے کرتے ہیں، اِن کے دور حکومت میں پیٹرولیم اور چینی اسکینڈل آیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پہلے ندیم بابر اور اب حفیظ شیخ کو ہٹایا گیا ہے، حفیظ شیخ صاحب کو ہٹانے سے کیا فرق پڑے گا، وزیر خزانہ تو پورے عمل کا ایک حصہ ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عمران خان کی کوئی اسٹریٹیجی اور پلان نہیں ہے، یہ سوچے سمجھے بغیر سازش کرتے ہیں، اسٹریٹیجی ان کی ہوتی نہیں ہے۔ ترجمان سندھ حکومت نے یہ بھی کہا کہ عام آدمی کا ایشو منہگائی اور معیشت ہے، جب تک وزیراعظم عمران خان گھر نہیں جائیں گے عام آدمی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ صوبہ سندھ میں تبدیلی کا سفر شروع ہوگیا ہے، حالات کو بہتر بنانے کا بیڑا اب سندھ حکومت نے اٹھایا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے، ہم عوام کے ساتھ ملکر صوبے کو سرسبز بنائیں گے۔ مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے ویکسین کے لئے چینی کمپنی سے بات کی، چینی حکومت نے کہا کہ وفاق سے اجازت ضروری ہے اور وفاق نے خود کہا کہ ویکسین کا کام آپ ہمیں کرنے دیں۔
خبر کا کوڈ : 924277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش