0
Tuesday 30 Mar 2021 18:25

آئی ایس آئی ایس کا موزمبیق کے ساحلی شہر پالما پر کنٹرول کا دعوی،بیرونی ذرائع ابلاغ

آئی ایس آئی ایس کا موزمبیق کے ساحلی شہر پالما پر کنٹرول کا دعوی،بیرونی ذرائع ابلاغ
اسلام ٹائمز۔ اے ایف پی نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ داعش کے دہشت گرد گروہ نے شمالی موزمبیق کے ساحلی شہر پالما پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے جو بدھ کے روز تکفیریوں کے اچانک حملے کا نشانہ بنا تھا۔ موزمبیق کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پامما شہر پر تکفیری حملے میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اپنے ٹیلیگرام چینل پر شائع کردہ ایک بیان میں داعش نے کہا ہے کہ اس نے فوجی بیرکوں اور سرکاری کمانڈ سینٹرز پر حملہ کیا ہے۔ داعش نے شہر پر قابو پانے کا دعوی بھی کیا ہے اور موزمبیٹک فوج کے درجنوں فوجیوں اور عیسائیوں بشمول صلیبیوں کے شہریوں (مغربی ممالک کے شہریوں) کے قتل عام کی اطلاع دی ہے۔
 
اتوار کی شام موزمبیق کی وزارت دفاع نے پاماما کے رہائشیوں کی درجنوں ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے جبکہ آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ کم از کم 100 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ پاماما ساحلی قصبہ ہے جس کی آبادی 75000 ہے۔ واضح رہے کہ تنزانیہ کے سرحدی علاقے میں گذشتہ تین سالوں سے مسلح گروہوں نے تباہی مچا رکھی ہے۔ انھوں نے گذشتہ سال کے دوران زیادہ طاقت حاصل کی ہے اور اپنے وحشیانہ حملوں میں ہر روز اضافہ کیا ہے۔ مسلح جتہوں نے اگست 2020 ء سے موسیموبا دا پرایا کی اسٹریٹجک بندرگاہ کو کنٹرول میں لیا ہے جو گیس کی تنصیبات کے لئے درکار سامان کے داخلے کے لئے اہم ہے اور اب ساحلی علاقے کے ایک اہم حصے پر قابو پا چکے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 924307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش