0
Tuesday 30 Mar 2021 19:43

جماعت اسلامی نے ’’گو آئی ایم ایف گو‘‘ تحریک چلانے کا اعلان کر دیا

جماعت اسلامی نے ’’گو آئی ایم ایف گو‘‘ تحریک چلانے کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے ’’گو آئی ایم ایف گو‘‘ تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔ جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک کو خود مختار کرنیوالا آرڈیننس قابل قبول نہیں، وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ وہ ٹیپو سلطان بنیں گے لیکن وہ بہادر شاہ ظفر کے راستےپر چل رہے ہیں۔ منصورہ لاہور میں کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے سینٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے پر راضی ہو چکی ہے، سٹیٹ بینک کا گورنر آئی ایم ایف کا نمائندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی نظریاتی اختلاف اپنی جگہ، پاکستان نہ رہا تو سیاست کہاں کریں گے، اس لئے آئی ایم ایف کیخلاف سیاسی جماعتوں کیساتھ روابط کرکے قومی مشاورت کا انعقاد کریں گے۔

سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اور سٹیٹ بینک کے درمیان معاہدہ سینیٹ انتخابات کے دوران کیا، آئی ایم ایف کا مقرر کردہ سٹیٹ بینک کا گورنر قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کے ذریعے بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے، جماعتِ اسلامی ’’گو آئی ایم ایف گو‘‘ تحریک چلائے گی۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اپنا کام کرے، پی ڈی ایم کیساتھ ہمارا کوئی تعلق نہیں، پی ڈی ایم مفادات کا اکٹھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت، مولانا فضل الرحمن، مریم نواز اور پرویز خٹک بھی بیمار ہیں، تمام بیماروں کی صحت کیلئے دعاگو ہیں۔
خبر کا کوڈ : 924312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش