QR CodeQR Code

آئی ایس او نے فاٹا میں یونیورسٹیز کے قیام کا مطالبہ کر دیا

30 Mar 2021 20:04

آئی ایس او کے مرکزی سیکرٹری تعلیم علی رضا نے مطالبہ کیا کہ طلبہ کے بنیادی حقوق کے پیش نظر فاٹا میں جامعات کا قیام عمل میں لایا جائے اور جب تک علاقے میں تعلیمی حقوق نہیں دیئےجاتے پنجاب میں جامعات میں نشستوں کو نہ صرف بحال کیا جائے بلکہ ان میں اضافہ بھی کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ فاٹا کے طلبہ کئی روز سے بنیادی تعلیمی حقوق کیلئے سراپا احتجاج ہیں لیکن ان کی شنوائی نہیں ہو رہی، فاٹا کے طلبہ پہ تعلیم کے دروازے بند کرنا سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے۔ ان خیالات کا اظہار امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم علی رضا نے طلبہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا بھر میں طلبہ کیلئے ایک یونیورسٹی بھی نہیں، حصولِ تعلیم کیلئے طلبہ پنجاب کا رخ کرتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے حکومت طلبہ کا تعلیمی استحصال کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے کارکنان فاٹا کے طلبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پُرامن احتجاجات میں شریک ہوں گے۔ مرکزی سیکرٹری تعلیم علی رضا نے مطالبہ کیا کہ طلبہ کے بنیادی حقوق کے پیش نظر فاٹا میں جامعات کا قیام عمل میں لایا جائے اور جب تک علاقے میں تعلیمی حقوق نہیں دیئے جاتے پنجاب میں جامعات میں نشستوں کو نہ صرف بحال کیا جائے بلکہ ان میں اضافہ بھی کیا جائے۔ مرکزی سیکرٹری تعلیم نے مزید کہا کہ فاٹا کے طلبہ کے حقوق کی بحالی کے لیے ہر پلیٹ فارم سے آواز بلند کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 924321

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924321/ا-ئی-ایس-او-نے-فاٹا-میں-یونیورسٹیز-کے-قیام-کا-مطالبہ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org