QR CodeQR Code

جے یو پی نے ایران چین ایٹمی معاہدے کو قابل تحسین قرار دیدیا

مضبوط ایران امریکہ کی موت اور عرب ممالک کی خوشحالی کا پیغام ہوگا

30 Mar 2021 20:22

پیر معصوم نقوی کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ امریکہ نے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں پر ہونیوالی کانفرنس میں نظر انداز کرکے پی ٹی آئی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کو بے نقاب کر دیا ہے۔ پاکستان کو امریکہ کی بجائے چین ،روس، ترکی اور ایران سے اپنے تعلقات کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم نقوی نے چین اور ایران کے درمیان ایٹمی معاہدے کو دنیا میں طاقت کے توازن کیلئے قابل تحسین اقدام قرار دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کو بھی امریکی غلامی سے نجات کے لئے اس معاہدے میں شامل ہونا چاہیئے۔ امریکہ نے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں پر ہونیوالی کانفرنس میں نظر انداز کرکے پی ٹی آئی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کو بے نقاب کر دیا ہے۔ پاکستان کو امریکہ کی بجائے چین، روس، ترکی اور ایران سے اپنے تعلقات کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی سیکرٹریٹ کینال ویو لاہور میں ہونیوالے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پیر مصطفیٰ اشرف رضوی، ڈاکٹر امجد حسین چشتی، پیر اختر رسول، عقیل حیدر شاہ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

پیر معصوم نقوی نے کہا کہ ملکی مفاد اسی میں ہے کہ پاکستان امریکہ کی طرف جھکاو اور غلامی کی بجائے، آزاد خارجہ پالیسی اختیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایران دنیا میں ابھرتی ہوئی عسکری طاقت ہے، جس نے امریکی دباو کو مسترد کرکے خود مختاری کی پالیسی اختیار کی۔ اس کے چین اور روس کیساتھ سفارتی تعلقات پاکستان کے بھی مفاد میں ہوں گے۔ پیر معصوم نقوی نے عرب ممالک کو مشورہ دیا ہے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کی کاسہ لیسی کی بجائے، ایران سے اپنے تعلقات کو معمول پر لائیں۔ انہیں استعماری ممالک کی بلیک میل سے نجات مل جائے گی۔ مضبوط ایران امریکہ کی موت اور عرب ممالک کی خوشحالی کا پیغام ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 924322

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924322/جے-یو-پی-نے-ایران-چین-ایٹمی-معاہدے-کو-قابل-تحسین-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org