QR CodeQR Code

تخت لاہور سرائیکی صوبے کی مخالفت کر کے اپنی سیاسی موت کو دعوت دے رہا ہے، راجہ ریاض

17 Aug 2011 00:26

اسلام ٹائمز:قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے اندر جنوبی پنجاب کے کتنے حمایتی ہیں اگر بتا دوں تو تخت لاہور کی راتوں کی نیندیں اڑ جائیں گی، سرائیکی صوبے کے قیام کو کوئی بھی نہیں روک سکتا۔


ملتان:اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمد نے کہا ہے کہ تخت لاہور سرائیکی صوبے کی مخالفت کر کے اپنی سیاسی موت کو دعوت دے رہا ہے ، ضیاء الحق کی باقیات جمہوریت کے خلاف جتنی مرضی سازشیں کر لیں ناکامی انکا مقدر ہے، صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے اندر جنوبی پنجاب کے کتنے حمایتی ہیں اگر بتا دوں تو تخت لاہور کی راتوںکی نیندیں اڑ جائیں گی، سرائیکی صوبے کے قیام کو تخت لاہور سمیت کوئی بھی نہیں روک سکتا کیونکہ جنوبی پنجاب کا کوئی بھی نمائندہ نئے صوبے کا مخالف نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پنجاب میںہونے والی کرپشن اور لوٹ مار پر بھی حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں گے، جب بھی انتخابات ہوئے توپاکستان پیپلز پارٹی پنجاب سمیت ملک بھر میں کامیابی حاصل کر ے گی اور ن لیگ کی چھٹی ہو جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 92434

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/92434/تخت-لاہور-سرائیکی-صوبے-کی-مخالفت-کر-کے-اپنی-سیاسی-موت-کو-دعوت-دے-رہا-ہے-راجہ-ریاض

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org