QR CodeQR Code

پشاور، عورت مارچ منتظمین کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او کیخلاف توہین عدالت درخواست

30 Mar 2021 22:25

درخوست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 26 مارچ کو عدالت نے ایس ایچ او کو منتظمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا احکامات جاری کئے تھے، ایس ایچ او توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں، لہذا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ عورت مارچ منتظمین کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ شرقی پشاور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے ایس ایچ او کے خلاف عورت مارچ منتظمین کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے عورت مارچ منتظمین کے خلاف ایف آئی درج کرنے کا حکم دیا لیکن اس پر ابھی تک عمل نہیں ہوا۔ درخوست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 26 مارچ کو عدالت نے ایس ایچ او کو منتظمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا احکامات جاری کئے تھے، ایس ایچ او توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں، لہذا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 924342

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924342/پشاور-عورت-مارچ-منتظمین-کیخلاف-مقدمہ-درج-نہ-کرنے-پر-ایس-ایچ-او-توہین-عدالت-درخواست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org