QR CodeQR Code

پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمت میں‌ کمی کا امکان

31 Mar 2021 00:12

ذرائع کے مطابق اوگرا نے ماہ اپریل میں پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے، جسکو منظوری ملنے کے بعد نئے نرخ کا اعلان کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارتِ خزانہ کو ارسال کر دی۔ ذرائع کے مطابق یکم اپریل سے پٹرول ڈیڑھ روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اڑھائی روپے فی لیٹر کمی ہوسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے لیوی بڑھائی تو ماہ اپریل میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہ سکتی ہیں۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ایک لیٹر پٹرول پر 11 روپے 23 پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے، اسی طرح ایک لیٹر ڈیزل پر 12 روپے 74 پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔

اوگرا کی جانب سے ارسال کی جانے والی سفارش پر وزیراعظم سے مشاورت کی جائے گی، جس کے بعد وزارتِ خزانہ حتمی فیصلے کا اعلان کرے گا۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے ماہ اپریل میں پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے، جس کو منظوری ملنے کے بعد نئے نرخ کا اعلان کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 924356

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924356/پیٹرولیم-مصنوعات-کی-فی-لیٹر-قیمت-میں-کمی-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org