0
Wednesday 31 Mar 2021 09:16

بین الاقوامی منڈی سے حکومت کو 2.5 ارب ڈالر مل گئے

بین الاقوامی منڈی سے حکومت کو 2.5 ارب ڈالر مل گئے
اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹائے جانے کے ایک روز بعد حکومت کو بین الاقوامی کیپیٹل مارکیٹ سے 5، 10 اور 30 سال کے تین ڈالر بانڈز سے 2 ارب 50 کروڑ ڈالر حاصل ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اگست 2018ء میں پاکستان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ پہلی بین الاقوامی کیپیٹل مارکیٹ ٹرانزیکشن حکومت کو موصول ہوئی ہے۔ گذشتہ ہفتے ورچوئل معطلی کے ایک سال بعد 6 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے ساتھ ساتھ عالمی بینک کی ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے وعدے نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔ دریں اثناء اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے 49 کروڑ 87 لاکھ ڈالر (ایس ڈی آر 350 کے برابر) قسط وصول ہوئی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزارت نے 6 فیصد کی سود کی شرح سے ایک ارب ڈالر کا 5 سالہ بانڈ، 7.375 فیصد سود کی شرح پر ایک ارب ڈالر کا 10 سالہ بانڈ، 8.875 فیصد کی شرح پر 50 کروڑ ڈالر کا 30 سال کا بانڈ حاصل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکام نے ابتدائی طور پر بینکنگ کنسورشیم کی ابتدائی قیمت رہنمائی کو 6.25 فیصد، 7.5 فیصد اور 9 فیصد تک بالترتیب 5 سال، 10 سال اور 30 سالہ پیپرز دیئے تھے جبکہ سرمایہ کاروں کے ردعمل نے بانڈز پر ریٹرنز کو کم کرنے میں مدد فراہم کی تھی۔ اس سے قبل پاکستان نے آخری مرتبہ نومبر 2017ء میں بین الاقوامی بانڈز میں 2.5 ارب ڈالر کی رقم اکٹھا کی تھی۔ اس میں ایک ارب ڈالر کے 5 سالہ اسلامی سکوک 5.625 فیصد پر اور ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کے 10 سالہ یورو بانڈز 6.875 فیصد میں شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 924380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش