?>?> کورونا کی تیسری لہر میں شدت، فعال کیسز کی تعداد 50 ہزار تک جا پہنچی - اسلام ٹائمز
0
Wednesday 31 Mar 2021 09:30

کورونا کی تیسری لہر میں شدت، فعال کیسز کی تعداد 50 ہزار تک جا پہنچی

کورونا کی تیسری لہر میں شدت، فعال کیسز کی تعداد 50 ہزار تک جا پہنچی
اسلام ٹائمز۔ کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی جان لیواوائرس سے ایک دن میں مزید 78 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ فعال کیسز کی تعداد 50 ہزار تک جا پہنچی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 965 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد ایک کروڑ  ایک لاکھ 97 ہزار 32 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 757 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 67 ہزار 957 ہوگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 65 ہزار 433، پنجاب میں 2 لاکھ 20 ہزار 392، خیبر پختونخوا میں 87 ہزار 055، اسلام آباد میں 57 ہزار 833، بلوچستان میں 19 ہزار 557، آزاد کشمیر میں 12 ہزار 663 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 024 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 924387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ٹوٹا دل
17 Sep 2021
ہماری پیشکش