QR CodeQR Code

پاک فضائیہ کے سربراہ راوٴ قمر سلیمان کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات

17 Aug 2011 02:17

اسلام ٹائمز:راوٴ قمر سلیمان نے صدر کو پاک فضائیہ کے کردار اور اسے جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا


اسلام آباد:اسلام ٹائمز:پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل راوٴ قمر سلیمان نے صدر آصف زرداری سے ملاقات کی ہے۔ ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ راوٴ قمر سلیمان نے صدر کو پاک فضائیہ کے کردار اور اسے جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ صدر زرداری نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین د ہانی کرائی۔


خبر کا کوڈ: 92441

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/92441/پاک-فضائیہ-کے-سربراہ-راوٴ-قمر-سلیمان-کی-صدر-ا-صف-علی-زرداری-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org